کراچی… اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنا حکومت کی ناکامی ہے، وزیراعظم ہاؤس، ایوان صدر اور سیاستدانوں کی سیکیورٹی کم کرکے تعلیمی اداروں کو دی جائے ، وزیراعظم کو آلو کی قیمت کا کیا پتا ، یہ تو ہم جانتے ہیں۔سکھر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اسکول بند کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ اس سے دہشت گردوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔عزیز بلوچ سے پیپلزپارٹی کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے عزیز بلوچ کی پی پی رہنماؤں کی تصویروں کے بارے میں بولے کہ آج کل سیلفی کا ٹرینڈ ہے ، تصویر کوئی بھی بنوالیتاہے وزیراعظم کے آلو 5روپے کلو ملنے سے متعلق بیان پر خورشید شاہ نے کہا اس میں حیرانی کی کیا بات ، وزیراعظم کو سب اچھا ہے کی بریفنگ دی جاتی ہے ،غریبوں کے حالات ان جیسے جیالے جانتے ہیں ۔خورشید شاہ نے ڈھکے چھپے لفظوں میں وزیراعظم کو الزامات پر ناراضی سے بھی آگاہ کردیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمیشہ آگے بڑھ کر مدد کی ، غفلت کی نشاندہی کو پوائنٹ اسکورنگ سمجھاافسوس کی بات ہے ۔