صحافی پولیس مقابلے میں مرنے والے لواحقین کے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے ، پولیس نے کیمرے چھین لئے ، گالی گلوچ کی
حافظ آباد (یس اُردو) حافظ آباد پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک نوجوان کے ورثاء کے احتجاج کی کوریج کرنے پر 25 صحافیوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا ۔ دو روز قبل محلہ کشمیر نگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران نوجوان ہلاک ہوگیا ، نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء نے پولیس گردی کے خلاف ریلوے پھاٹک کے قریب احتجاج کیا جس پر ایس ایچ اوعلی اکبر چھٹہ اور متعدد اہل کار موقع پر پہنچ گئے اور مقتول کے لواحقین پر لاٹھی چارج کرنے لگا ۔ صحافیوں کے کوریج کرنے پر پولیس ملازمین نے نجی نیوز چینل کے کیمرہ مینوں سے کیمرے چھین لئے اور گالی گلوچ کی ۔ گزشتہ رات تھانہ سٹی پولیس نے 4 نامزد اور 21 نامعلوم صحافیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ صحافیوں نے مسلح ہوکر روڈ بلاک کر کے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی