counter easy hit

پنجاب میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ معاملہ جوں کا توں، اسکول مالکان تقسیم

 school will be open or not?

school will be open or not?

یکم فروری سے پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر سکول انتظامیہ کے خلاف درج ہونے والے مقدمات ختم کر دئیے جائیں گے۔ وزیر تعلیم اور سکول انتظامیہ میں معاملات طے پا گئے۔
لاہور: (یس اُردو) 26 جنوری کو پنجاب بھر میں بند کئے گئے سکول یکم فروری کو کھولنے کے حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب اور آل پاکستان سکولز فیڈریشن کے نمائندوں کے مابین لاہور میں مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے دوران اسکولوں کے نمائندوں کی ڈی سی او لاہورسے تلخی بھی ہوئی اور ایک گروپ مذاکرات سے اٹھ کر چلا گیا تاہم ان کو دوبارہ راضی کر لیا گیا۔ مذاکرات میں یہ طے کر لیا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز میں سکول انتظامیہ کے خلاف پنجاب بھر میں ہونے والے مقدمات واپس لئے جائیں گے اور آئندہ پولیس حکام سکول انتظامیہ کو ہراساں بھی نہیں کرے گی۔ سکول کھلنے کے فیصلے پر بچے بھی پرجوش ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ کسی کے ڈر سے تعلیم کا حصول نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب تسلیم کرتے ہیں کہ پنجاب کے سکولوں کو سکیورٹی کی مد میں ہونے والے اخراجات کی آڑ میں فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی مذاکرات میں کسی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے۔