لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری سیاسی شخصیت صوبیدار نثار احمد و اہل محلہ نے کہا ہے کہ سیدا براہیم روڈ دھامہ خوشی محمد کالونی کی گلیوں پر چوہدری آفتا ب احمد دھامہ کی زیر نگرانی کام شروع ہے اور کام بہت اچھے طریقے سے ہورہا ہے اور میٹریل بھی بہت اچھا استعمال ہوراہا ہے ہم مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت اور ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں صوبیدار نثار احمد نے مزید کہا کہ چوہدری آفتاب دھامہ مخلص اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں انشاء اللہ اہل علاقہ کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے