لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان میں پہلی بار1990میں قاضی حسین احمدکی کال پریوم یکجہتی کشمیرمنایاگیا،اس دن سے آج تک ہرسال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنایاجاتاہے ،جماعت اسلامی یوم یکجہتی کشمیرپرملک بھرمیں ریلیاں نکالے گی،ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرطارق سلیم نے کھاریاں،سرائے عالمگیرکے دورہ کے دوران ارکان جماعت اسلامی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے ذمہ داران کو ہدائت کی کہ تمام شہروں سے یکجہتی کشمیرریلیاں نکالی جائیں اور ریلیوں میں تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں،سماجی کاروباری تنظیموں کے ذمہ داران کو شامل کرکے مظلوم کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا بھرپورمظاہرہ کیاجائے،انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام ہرسال یوم یکجہتی کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پور ی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد پر عمل درآمد کرانا ہوگا، بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ اسے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی علاقہ اور دنیا کا امن وابستہ ہے۔