قرار داد نثار کھوڑو اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر پیش کی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک براہ راست تک پہنچنا چاہیئے :نثار کھوڑو
کراچی (یس اُردو) پٹرول کی قیمت چالیس روپے فی لٹر مقرر کی جائے ، سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، اجلاس میں چھ سالہ بچی کے قتل کے معاملے پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس دیاگیا ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جو وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو اور اپوزیشن نے مشترکہ طور پر پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اصل کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچا اس لیے پٹرول کی قیمت 40 روپے فی لٹر مقرر کی جائے ۔ سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔