پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر میزائل حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا۔ ملزم ایس ایس جی کا ریٹائرڈ کرنل نکلا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قتل کے الزام میں گرفتار کرنل ریٹائرڈ تصدق بشیر سے تحقیقات ہوئیں تو پتا چلا ملزم نے اکتوبر 2011 میں دہشتگردوں کیساتھ ملکر پارلیمنٹ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا ۔ آٹھ اکتوبر 2011 کو پولیس نے اظہر ٹاؤن سے 15 میزائل ، خودکش جیکٹیں اور 9 ہینڈ گرینڈ برآمد کر کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ذرائع کے مطابق ملزم لاہور میں حساس ادارے کی حراست میں بھی رہا۔ عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔