افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش بمبار نے پولیس سٹیشن کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی وجہ سے دس افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
کابل: (یس اُردو) دھماکہ اس وقت ہوا جس لوگ پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کے لیے لائن میں لگے ہوئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے چار ملکی مذاکرات کا تیسرا دور ہونے والا ہے۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی