لالہ موسیٰ (منشاء بٹ) راہنماء سنی تحریک پنجاب وچیئرمین اے ٹی آئی پنجاب عثمان عزیزقادری کی رہائشگاہ پر سالانہ محفل میلاد(برائے خواتین) کا انعقادکیاگیا،سجادہ نشین آستانہ عالیہ شکریلہ شریف پیرسیدتبارک حسین شاہ نے خطاب کیااور کہاکہ عظمت مصطفی ﷺ کے ترانے تا قیامت گونجتے رہیں گے، وعدۂ خدا وندی کے مطابق ہر آنے والا وقت عظمت رسول ﷺ میں اضافے کا باعث ہے ۔نبی کریم ﷺ اور آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے تذکرے سابقہ کتب سماویہ میں ہوتا رہے ۔ سابقہ انبیائے کرام امت رسول ﷺ میں ہونے کے خواہش مند رہے۔ ہر زمانے میں ہر طبقہ وسیلہ رسول ﷺ سے برکات حاصل کرتا رہا ۔ متولئ کعبہ حضرت عبد المطلب نے خشک سالی میں سرکار دو عالم ﷺ کے ذریعے نزول بارش کی التجا بارگاہ خدا وندی میں کی تو بارش نازل ہو گئی ۔ پاک صلبوں سے پاک رحموں کی طرف منتقل ہونے والے پیغمبر آخر الزماں ﷺ نے انسانیت کو معروف خدا سے آشنا فرمایا ۔ آج ملک و قوم کے ترقی کیلئے ہر شعبے میں تعلیمات مصطفےٰ ﷺ سے راہنمائی کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں نفاذِ نظام مصطفےٰ ﷺ کر دیا جائے تو ہم تمام مسائل کی دلدل سے نکل سکتےہیں،نہوں نے کہا کہ عظمت رسول ﷺ کے نغمے الاپنے والے دو جہاں میں شان و شوکت حاصل کرتے ہیں ۔ مسلمانوں کی پستی کی وجہ اپنے رسول ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔سنت رسول ﷺ کو عام کر کے کردار و اطوار کو اسلامی سانچے میں ڈھال کر ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔ خصوصی دعاکرائی ،محفل میلادمیں علاقہ بھرسے خواتین اور بچیوں نے بھرپورشرکت کی ،اختتام پرلنگرتقسیم کیاگیا،