counter easy hit

قصور: فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق

factory kills one

factory kills one

قصور………پنجاب کے شہر قصور میں پیسوں کے لین دین کے معاملے پر فیکٹری مالک اور اس کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔
مقتول محمد اکرم کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ محمد اکرم فیکٹری مسالک علی عرفان سے چمڑے کے لین دین پر جھگڑا تھا۔ فیکٹری مالک نے محمد اکرم کو بہانے سے فیکٹری بلایا جہاں فیکٹری مالک علی عرفان کے ساتھیوں نے محمد اکرم پر بہیمانہ تشدد کیااورحالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں فیکٹری مالک اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔