کوئٹو…..بل فائٹنگ کا کھیل تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں بیلوں کے ساتھ آگ کا کھیل کھیلنے کے سالانہ تہوار کا انعقاد کیا گیا۔
کئی برسوں سے منائے جانے والے اس وحشیانہ کھیل میں سورج کے غروب ہوتے ہی بیلوں کے سینگھوں پر لکڑی باندھ کر اس میں آگ لگا دی جاتی ہے۔سینگھوں میں برداشت سے باہرہوتا آگ کا درد لیے یہ بیل اِدھر اُدھر بھاگتے ہیں تو موقع پر موجود شائقین بھی ان کے پیچھے بھاگتے ہوئے پُرجوش آوازوں کے ساتھ ان بیلوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔کئی گھنٹوں تک آگ کی تپش برداشت کرتے کرتے نہ صرف بیل اندھا ہوجاتا ہے بلکہ موت کے منہ میں بھی چلا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ سفاکانہ کھیل جو اسپین سے شروع ہوا اور اب ارد گِرد ممالک اور قصبوں میں میں پھیل چکا ہے ، اس کھیل کے خلاف جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی تنظیموں کی جانب سے بھی بے پناہ تنقید اور کئی مقدمات بھی دائر کیے جاچکے ہیں۔