لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم وتشددسے تحریک آزادی کودبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔آج کشمیرکے ہرگلی کوچے میں پاکستانی پرچم لہرارہاہے۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پرکشمیریوں بہیمانہ تشددبھارتی بوکھلاہٹ کی انتہاہے۔بھارتی حکمرانوں نے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے کشمیریوں کوحق کودارادیت نہیں دیا تویہ طوفان انہیں بہا لے جائے گا،ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلامی زون 112سیدحارث احسان شاہ ’’عبداللہ ہسپتال ‘‘ نے کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعدمظالم کاسلسلہ بڑھ چکاہے۔تاہم مودی سرکارکی انہیں پالیسیوں کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیراپنے عروج پرپہنچ چکی ہے