سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا اور سیکریٹری اقتصادی امور طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت چار کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی رقم عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ذریعے استعمال ہو سکے گی۔ رقم کا مقصد پاکستان میں توانائی کی اصلاحات کرنا اور بجلی کے نقصانات کی شرح کم کرنا ہے۔ جاپان کے سفیر نے کہا کہ جاپان کی حکومت پاکستان میں توانائی کے بحران کو کم کرنے میں معاونت کر رہی ہے۔ اس سے پہلے 2014 میں بھی اسی نوعیت کا آسان شرائط کا قرضہ پاکستان کے لیے جاری کیا گیا تھا۔