counter easy hit

پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے، بعض جماعتیں پشت پناہی کر رہی ہیں: وزیراعظم

However, getting into the politics

However, getting into the politics

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہڑتال کرنے والوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ کام پر آنے والوں کو ایوارڈ دیں گے۔
لاہور (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کو بر طرف کر دیا جائے گا یا پھر ایک سال کے لئے جیل بھی جا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے اور بعض جماعتیں ہڑتال کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ ہڑتال کرانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت کرنا پاکستان کے ساتھ زیادتی ہو گی انہیں اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا پی آئی اے میں کام کرنے والوں کو ایوارڈ دیں گے۔ اس سے پہلے ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پھر ماضی کی حکومتوں کا شکوہ کرتے رہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف ترقی اور دوسری طرف ہڑتالیں اور احتجاج ہے ۔ ماضی میں موٹروے کی مخالفت کرنیوالے آج اسی پر سفر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔ کہتے ہیں دھرنا نہ ہوتا تو کئی منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہوتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کی مخالفت کرنیوالے سیاست کرتے ہیں لیکن توانائی ہو گی تو صنعتوں کا پہیہ بھی چلے گا۔ حکومت آج کا نہیں اگلے پچیس سال کا سوچ رہی ہے۔