چینی شہری چن مین کو 1992ء میں ایک گھر کو نذر آتش کرنے اور ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بیجنگ: (یس اُردو) ایک چینی عدالت نے آتش زنی اور قتل کے مقدمے میں جیل میں 23 سال سے قید شہری کو آزاد کر دیا ہے۔ چن مین نامی اس شخص کو 1992ء میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم متعدد اپیلوں کے بعد عدالت نے تسلیم کیا کہ اس مقدمے میں ناکافی ثبوت پیش کئے گئے جس کے بعد چن مین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔