کراچی……اے ایس ایف حکام نے حساس مقامات کی سیکیورٹی کا بہانہ بناکر کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ملازمین کے جاری احتجاج کی کوریج سے میڈیا کے نمائندوں کو روکتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ کوریج کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
عوام کو حقائق سے دور رکھنے کیلئے سرکاری اداروں کا ایک اور اقدام،پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے ادارے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف جاری احتجاج کی کوریج کیلئے جب جیو نیوز سمیت مختلف چینلز کے نمائندے کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو اے ایس ایف حکام نے انہیں کوریج سے روک دیا۔اے ایس ایف حکام نے جیو نیوز سمیت 3مختلف چینلز کی لیڈی رپورٹرز کو کنٹرول روم طلب کرکے کئی گھنٹے بٹھائے رکھا ۔ بعد میں انہیں فوری ایئرپورٹ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے دھمکی دی کہ ایئرپورٹ پر کوریج کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اے ایس ایف حکام نے اعلیٰ حکام کی جانب سے اس سلسلے میں کسی قسم کے تحریری احکامات بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا۔