لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری بنارس علی کالس آف رکڈنڈنے قومی ایئرلائن ’’پی آئی اے ‘‘ کی نجکاری اور نجکاری کیخلاف ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین پرگولیاں برساکرماردینے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اداروں کی نجکاری کی بجائے اگر ان میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوجائے اور تمام اداروں کو گھوسٹ ملازمین کے ساتھ نااہل ‘ نکمے ‘ سفارشی اور دیانتداری سے فرائض انجام نہ دینے والے ملازمین اور ادارے کے وسائل کو ذاتی ٹھاٹھ باٹ کیلئے استعمال کرنے والے افسران سے پاک کردیا جائے تو پھر یقیناًپی آئی اے و اسٹیل مل سمیت نہ تو کوئی ادارے خسارے سے دوچار ہوگا اور نہ ہی کسی بھی ادارے کی نجکاری کی ضرورت پیش آئے گی مگر اس کیلئے سیاسی مفادات سے پاک جرأتمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ،حکمرانوں کی مصلحت انگیز‘ مفاد پرستانہ اور منافقانہ پالیسیاں ملک و قوم کیلئے مسائل و مصائب کا نہ ہی نہیں بلکہ اداروں کی تباہی کا بھی باعث بن رہی ہیں۔