لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی شخصیت چیئر مین الخلیل گروپ جنرل کونسلر شیخ خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راہنماپیپلز پارٹی جنرل کونسلر کائرہ خاندان کے دیرینہ ساتھی چوہدری بشارت حسین سیدا گول کی وفات پر دلی افسوس کرتے ہیں مرحوم کی لالہ موسیٰ کے لئے خدمات لائق صد تحسین ہیں انہوں نے پارٹی کو منظم فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور علاقے کے لوگوں کی تابعداری کی شیخ خالد محمود نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان اورپاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں وعہدیدران کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں