سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) یوسی پوران کے موضعات کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں، کیا ہم پاکستانی نہیں ،گیس جیسی قدرتی نعمت پر ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کسی دوسرے کا ،راجہ اصغر علی تفصیل پاکستان تحریک انصاف سرائے عالمگیر کے سابق صدر راجہ اصغر علی آف پوران نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوسی پوران کے زیادہ تر لوگدیارغیر میں کام کرکے وطن عزیز کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ افواج پاکستان سمیت دیگرسرکاری وغیر سرکاری اداروں میں بھی بیش قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر یاں پر بسنے والے امن پسند اور وطن سے محبت کرنے والوں کو ان کا جائزحق ابھی تک نہیں دیا صد افسوس ہے کہ دوسری دستیاب سہولیات کی عدم فراہمی کے ساتھ یہاں سے گزرنے والے گیس پائپ لاین سے دوسرے دیہات کو گیس کی فراہمی لیکن پوران کو نظر انداز کرنا ایک بہت پڑا سوالیا نشان ہے ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کی دووسرے دستیاب بنیادی سہولیات سمیت گیس کی فراہمی حکومت کا فرض اور عوام کا حق ہے سیاسی ضروریات کو نہیں عوام کی ضروریات کو دیکھا جائیاور یوسی پوران کے عوام کو ان کا حق دیاجائے۔