نئی دہلی….مقبوضہ کشمیر میں دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر برفانی تودے گرنے کے باعث 10 بھارتی فوجی لاپتہ ہوگئے ۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
بھارتی فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی کا کہنا ہے کہ فوج اور فضائیہ امدادی ٹیمیں سراغ رساں کتوں کی مدد سے لاپتا فوجیوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔بدھ کی صبح برفانی تودے سیاچن کے شمال کی طرف ایک فوجی چوکی پرگرے تھے ۔ سیاچن کے محاذ کو دنیا کا بلند ترین میدان جنگ کہا جاتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت کی افواج گشت کرتی ہیں ۔