counter easy hit

پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز،رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی

Pakistan Super League

Pakistan Super League

کراچی……انتظار کی گھڑیاں ختم ،کئی سال کی منصوبہ بندی اور قیاس آرائیوں کے بعد پاکستان کی پہلی بین الاقوامی اور ملین ڈالر ز ٹی20 کرکٹ لیگ آج سے متحدہ عرب امارات کے شہر میں شروع ہو رہی ہے۔اس ٹورنامنٹ کے لئے کرکٹ ستاروں کہکشاں دبئی میں جمع ہے۔
گذشتہ شام دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی،شعیب ملک،شین واٹسن،اظہر علی ،وسیم اکرم سمیت کئی کھلاڑیوں اور ٹیموں کی نمائندوں اور پی ایس ایل کمشنر نجم سیٹھی کی موجودگی میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ایک گھنٹے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں علی ظفر اور شان پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا معرکہ پاکستان سپر لیگ دبئی کے خوبصورت انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ شروع ہوگا، اس کرکٹ میلے میں بے شمار کرکٹ اسٹار زاور شوبز ستارے جلوہ گر ہونگے ، اافتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈٹیرز کے مابین رات 10بجے کھیلا جائے گا۔مقابلے23فروری تک جاری رہیں گے۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصبا ح الحق اسلام آباد اور نائب کپتان سرفرازاحمد کوئٹہ کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ایونٹ میں پانچ ٹیمیں شریک ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔لاہور قلندر نے پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ کراچی کنگز کی کپتانی شعیب ملک کے سپرد ہے جبکہ پشاور زلمے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتانشاہد آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔اس لیگ کے دوران مجموعی طور پر 24 میچ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ 30 غیر ملکی کرکٹرزسمیت 55کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور شان ٹیٹ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، لینڈل سمنز، ڈوین براوو اور ڈیرن سیمی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مشفق الرحیم اور تمیم اقبال، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا اور افغانستان کے محمد نبی قابلِ ذکر ہیں۔سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان سپلیمنٹری کرکٹرز میں شامل ہیں۔