لیسٹر…..برطانوی شہر لیسٹر میں ایک سڑک کو کثیر الثقافتی ہائی اسٹریٹ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس ایک سڑک پر چار براعظموں کے 23 ممالک کے باشندوں کی دکانیں ہیں ۔ اس سڑک کا نام ناربورو ہے اور یہ لیسٹر میں واقع ہے ۔
اس سڑک کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں موجود 222 دکانوں کے مالکان کا تعلق دنیا کے 4 براعظموں کے 23 ممالک سے ہے ۔ ان میں پاکستانی ، ایرانی ، اور افغانی باشندے بھی شامل ہیں ۔ اسی وجہ سے اسے برطانیہ کی سب سے زیادہ کثیر الثقافتی اسٹریٹ کہا جارہا ہے ۔ اس سڑک پر کتابوں کی دکانوں سے لے کر مچھلی کے اسٹالز اور ہیئر سلون تک ملیں گے ۔ اسی سڑک پر پاکستان سے تعلق رکھنے والےقصاب رزاق محمد کی بھی دکان ہے ۔جنکاصدقہ کاڈبہ دکان سےحال ہی میں غائب ہوگیاہے۔