اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی اور خوشخالی سے متعلق اقدامات پر ظفر اللہ خان جمالی کو خراج تحسین پیش کیا ۔