counter easy hit

اسکولوں اور کالجوں کو ڈیڈ لائن پر وفاقی وزیر داخلہ کا نوٹس

Interior Minister notice

Interior Minister notice

اسلام آباد……..وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سی ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ اسکولز کو 15دنوں میں رہائشی علاقوں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن کا نوٹس لے لیا۔
سی ڈی اے کے کن افسران نے اسکولوں کو رہائشی علاقوں میں قائم ہونے کی اجازت دی؟ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت بھی کر دی۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے سی ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ اسکولز کو 15دنوں میں رہائشی علاقوں سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کوئی متبادل پلان دیے پندرہ روز میں 352 اسکولوں کو نئی جگہ پر منتقل کرنا کیسے ممکن ہے؟ سی ڈی اے بلاوجہ ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور ان کے والدین کو ذہنی پریشانی سے دوچار نہ کرے۔انہوں نے سیکریٹری داخلہ کو چیرمین سی ڈی اے سے بات کرکے مناسب حل تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی کہ تحقیقات کی جائیں کہ سی ڈی اے کے کن افسران نے 352 اسکولوں کو رہائشی علاقوں میں قائم ہونے کی اجازت دی؟وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ معاملے کی انکوائری رپورٹ ایک ہفتے میں مکمل کر کے پیش کی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کیا جائے۔