کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کراچی احتجاجی مظاہرے میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے کے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ پی آئی اے دفتر کھاریاں میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری شکیل احمد برسہ، جماعت اسلامی کے رہنما سید ضیاء اللہ شاہ، ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق، پی آئی اے دفتر کے ترجمان احسان رفیق اور سول سوسائٹی کے نمائندہ نصر اللہ چوہدری نے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے والے ملازمین پر تشدد اور ان کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔