لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغرتوحیدی نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقعہ پراپنے خصوصی بیان میں کہاہے کہ ہمار ا تن من دھن کشمیریوں کے ساتھ ہے اور آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انکی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رکھیں گے ،ہم حقیقت میں کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد اور پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستانی عوام یوم یکجہتی کے پروگراموں میں بھر پور شرکت کرکے پور ی دنیا کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی قرار داد آج کے دن منظور کی تھی اور اسے اپنی اس قرار داد پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن بھارت کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ اسے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینا ہوگا اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی علاقہ اور دنیا کا امن وابستہ ہے،انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قرار دادوں پر عمل درآدمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خودا رادیت دلائے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور سات لاکھ فوج کے ذریعے کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی