سرائے عالمگیر(بیوروچیف)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر تکمیل پاکستان کی جدوجہد کا دوسرا نام ہے انشااللہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بنے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ قائد اعظم محمد علہ جناح نے خطے میں اسلام کی سربلندی کے لیے حصول پاکستان کی جدوجہد کی اس میں کشمیر کو مرکزی حثیت حاصل ہے دیکھا جائے تو تکمیل پاکستان کی منزل ابھی باقی ہے جوکشمیر کی آزادی سے منسلک ہے مگر ماضی میں ہر آنے والی حکومت نے کشمیر کی آزادی کو سیاسی نعروں تک محدود رکھا جس کی وجہ سے مسلہ حل نہ ہوسکاانہوں نے بتایا کہ مقبوضہ و آزاد کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھائی بہن ہیں ہم چاہیں بھی تو خود کو ان سے جدا نہیں کر سکتے یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ کی حکومت ملکی ترقی کے ساتھ کشمیر کی آزادی کے لیے ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی ا ور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ہم دنیا کو پیغام دے چکے ہیں کہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھائی بہن ہیں اور ان پر زیادہ دیر بھارتی ظلم و تشدد قبول نہیں کریں گے انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا اور وہ دن تکمیل پاکستان کا دن ہوگا۔