دبئی……آئی سی سی انتظامیہ میں بگ تھری کی اجارہ داری کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مستقل نشست ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی سی سی کے 2014 ءمیں منظور ہونے والے آئین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔آئی سی سی کے چیئرمین کو خودمختار اور آزاد رکھا جائے گا۔آئندہ آئی سی سی کے چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔بگ تھری کے خاتمے کی باضابطہ منظوری جون 2016 ءمیں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔