counter easy hit

پنجاب اسمبلی ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد متفقہ منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور…..پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔
پنجاب اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے قرار داد صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پیش کی جس کی اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے نمائندوں نے حمایت کی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کشمیری بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ اپنی اخلاقی اور سیاسی حمایت کا یقین دلاتا ہے۔یہ مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرایا جائے، جبکہ عالمی برادری خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔