کراچی…….کراچی میں یوم کشمیر کے موقع پر یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں شریک وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر نادیہ گبول کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
کراچی سمیت پاکستان بھر میں آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔ کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ کی مشیر نادیہ گبول نے کی۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر ی عوام کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز بلد کرتے رہیں گے۔ریلی میں اسکولوں کے طلبا نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور کشمیر کی آزادی کے لیے نعرے بھی لگائے۔طلبا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیری بچے بھی انکی طرح آزاد فضا میں سانس لیں۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے سندھ سیکریٹریٹ سے پریس کلب تک مارچ کیا۔