اس سے پہلے واٹس ایپ کی گروپ چیٹ میں سو افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا مگر نئے فیچر کے بعد 256 لوگوں کو گروپ چیٹ کا حصہ بنایا جاسکے گا
لاہور (یس اُردو) چیٹنگ میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت بیک وقت 256 لوگوں کو گروپ چیٹ کا حصہ بنایا جا سکے گا ۔س سے پہلے واٹس ایپ کی گروپ چیٹ میں سو افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا مگر اس نئے فیچر کے بعد 256 لوگوں کو گروپ چیٹ کا حصہ بنایا جاسکے گا ۔آئی او ایس واٹس ایپ صارفین ایپ کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد نئے فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔واٹس ایپ ایک ارب ماہانہ صارفین کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اور اس کو بہت جلد فیس بک اکاﺅنٹ سے منسلک کرائے جانے کا بھی امکان ہے