counter easy hit

سپر لیگ،فنکاروں کے برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے پروڈیوسرز کو مشکلات

ambassador artists

ambassador artists

ڈراموں ،فلموں کی شوٹنگزملتوی،مختلف چینلز نے اپنے فنکاروں کو دبئی پہنچنے کا ٹارگٹ دیدیا
کراچی (یس اُردو) پاکستان سپر لیگ کی مختلف ٹیموں میں فلم و ٹی وی فنکاروں کے برانڈ ایمبیسیڈر بن جانے سے کئی پروڈیوسرز مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ان کے ڈراموں و فلموں کے شیڈول متاثر ہونے لگے جبکہ کئی ایک فنکاروں نے پی ایس ایل کے میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے دبئی جانے کا شیڈول بھی بنا لیا جبکہ رواں ماہ کئی ایک ڈراموں و فلموں کی شوٹنگز بھی ملتوی کردی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد ڈرامہ سیریلز ، کئی ٹیلی موویز اور انفرادی ڈراموں کی ریکارڈنگ روک دی گئی ہے جبکہ صف اول کے فنکاروں نے میچز دیکھنے کے لئے اکثر پروڈیوسرز کو سیٹ پر سکرین کے انتظامات کی فرمائش بھی کردی جس کو کئی پروڈیوسرزنے رد کرتے ہوئے ریکارڈنگ کا شیڈول وقت تبدیل کرنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مذکورہ لیگ 20 روز تک جاری رہے گی جس میں فہد مصطفی، عائشہ عمر، محب مرزا، فواد افضل خان، حمائمہ ملک، علی ظفر، علی عظمت، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، صنم سعید، عمر شریف ودیگر فنکار شامل ہیں۔ ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن فنکاروں کو برانڈ ایمبیسیڈر نہیں بنایا وہ ذاتی طور پر خود ان میچز کے دوران دبئی جانے کے خواہش مند نظر آئے ، کہا جارہا ہے کہ میچز کو یادگار بنانے کیلئے مختلف چینلز نے اپنے فنکاروں کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے دبئی پہنچنے کا ٹارگٹ دیدیا ہے جسکی بنا پر فنکاروں نے شیڈول ترتیب دینا شروع کردیا ہے ،اس حوالے سے کئی پروڈیوسر ز سیریل کی ریکارڈنگ مڈل ایسٹ میں کرنے کی منصوبہ بندی بھی کررہے ہیں