counter easy hit

قومی ایئرلائن کے مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا

 national airline travelers

national airline travelers

کراچی……ملازمین کے بعد پی آئی اے کے مسافر بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔ کراچی اور راولپنڈی میں مسافروں نے متبادل پرواز کا انتظام نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد انہیں منزل تک پہنچایا جائے ۔
دو دن تین ، چار دن ، آخر کب تک فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے رہیں ۔ کوئی کچھ بتاتا ہے ، نہ متبادل انتظام ہوتاہے ، یہ کہناہے کہ ان مسافروں کا جو دو فروری سے کراچی میں پڑے ہیں اور صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے ۔کراچی میں ایرپورٹ ہوٹل کے باہر مظاہرہ کرنے والوں میں کوئی کوئٹہ ، کوئی بہاول پور تو کوئی کسی اور شہر سے آیاہے ، ہر ایک کا الگ مسئلہ ہے کسی کو دوا میسر نہیں تو کسی کا ویزہ ختم ہورہاہے ، خود باہر اور سامان تیارے کے اندر ۔راولپنڈی میں بھی مسافروں کی بھی یہی روداد ہے جو انتظار کرتے کرتے پھٹ پڑے ۔کہتے ہیں دوسری ایرلائن والے بھی ٹرخارہےہیں ۔