counter easy hit

اورنج ٹرین متاثرین کو چند روز میں ادائیگی کر دیں گے :شہباز شریف

Shahbaz

Shahbaz

کوئی متاثرہ شخص معاوضے کی ادائیگی سے محروم نہیں رہے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
لاہور (یس اُردو) وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے چند روز میں اورنج ٹرین منصوبے کے تمام اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی ۔ کہتے ہیں کوئی بھی اراضی مالک ادائیگی سے محروم نہیں رہے گا ۔ وزیر اعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور میں اورنج ٹرین منصوبے کے معاوضے کی ادائیگی مراکز سے جدید ٹیکنالوجی سےبراہ راست کیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا ۔ اراضی مالکان ، وزراء، اراکین اسمبلی اور انتظامیہ سے معاوضے کی ادائیگی پر پیش رفت بارے دریافت کیا ۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا گزشتہ روز ایک ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ۔