counter easy hit

غلام رسول سعیدی کی وفات عالم اسلام کیلئے کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں،حافظ محمداصغرتوحیدی

Ghulam Rasool Saeedi

Ghulam Rasool Saeedi

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) مفسرقرآن ممتازمذہبی شخصیت غلام رسول سعیدی آف کراچی کی وفات عالم اسلام کیلئے کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں ان جیسی عظیم مذہبی شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں ،ان کی وفات سے جوخلاء پیداہواہے وہ جلدپورانہ ہوسکے گا،ان خیالات کا اظہارتحریک تحفظ اسلام پاکستان کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا،حافظ محمداصغرتوحیدی مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہاکہ غلام رسول سعیدی امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ تھے ،ان جیسی عظیم شخصیات صدیوں مین پیداہوتی ہیں ،انہوں نے اسلام کی جو خدمت کی اسے رہتی دنیاتک یادرکھاجائے گا،اجلاس میں مفتی محمدیونس نظامی،سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ،مولانانوازبشیرجلالی،علامہ ندیم احمدنقشبندی،چوہدری رطاسب توقیرجلالی،چوہدری فیصل اخترگجر،چوہدری وقاص مجید،چوہدری عبدالرزاق جلالی،چوہدری فیصل گوندل ،حافظ بنارس پسوال،حاجی عادل حسین عطاری،عدنان خان جلالی ،ذاکرخان،نوشادخان جلالی سمیت کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی۔