کیلی فورنیا………سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دہشتگردی کے اقدامات کو فروغ دینے پر 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اکائونٹس بند کردئیے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق 2 ہزار 15 کے وسط سے اب تک 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اکائونٹس بند کر دئیے ہیں جن میں زیادہ اکائونٹس کا تعلق شد ت پسند تنظیم داعش سے تھا۔ بند کیے جانے والے اکائونٹس دہشتگردی کے اقدامات کو فروغ دے رہے تھے۔انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں سے متعلق اکائونٹس ٹوئٹر سے ہٹا دیے جائیں گے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث اکائونٹس پر نظر رکھنے کے لیے ٹیموں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔