پنجابی فلموں کے ہدایت کار تلویندر راٹھور نے اداکارہ پر ٹائٹل چوری کرنے کا الزام لگایا
ممبئی (یس اُردو)بھارتی ہدایت کار نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی پنجابی فلموں کے ہدایت کار تلویندر راٹھور نے پریانکا چوپڑا اور ان کے پروڈکشن ہاوس کے خلاف ان کی فلم کا ٹائٹل چوری کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔ تلویندر کا کہنا ہے کہ پریانکا اور ان کی ٹیم نے جس فلم کا ٹائٹل چوری کیا ہے وہ اس فلم پر 5کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کر چکے ہیں۔