لندن ….دنیا بھر میں سردی کی بڑھتی ہوئی لہر سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ جانور وں کو بھی موسم کی سختی کے باعث سخت مشکلات درپیش ہیں۔
یقین نہ آئے تو ان بندروں کو ہی دیکھ لیجئے جنہیں برفباری کے موسم میں سردی نے ستا یا تو یہ گرم پانی کے قدرتی چشمے میں نہانے کیلئے کود پڑے۔گرم پانی جسم پر پڑتے ہی بندروں نے سکھ کا سانس لیا اور کئی گھنٹوں تک چشمے میں اطمینان کے ساتھ گرم حمام کا مزہ لیتے رہے۔بندروں کو گرم پانی کے چشمے پر دیکھ کر یہاں آنے والے سیاح بھی کچھ دیر کیلئے رک جاتے ہیں اور اس منظر سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔