لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پیرسیدجمشیدحسین شاہ آستانہ عالیہ تہامہ شریف وچیئرمین سیدشاہ جہاں ٹرسٹ تہامہ شریف لالہ موسیٰ نے ایک ملاقات میں بتایاکہ سیدہ شاہ جہاں ؒ ٹرسٹ کا مقصدلوگوں کو دینی ودنیاوی تعلیم سے آراستہ کرناہے ،اسی مقصدکیلئے اس منصوبے کا آغازکیا ہے ،انہوں نے کہاکہ آج کے مادی دورمیں جب دولت ہی انسان کی سوچ کا محوومرکزبنی ہوئی ہے ،دولت کے حصول کیلئے وہ جائزوجائزکی فکرنہیں کرتا،ایسے میں امت مسلمہ کی راہنمائی کی اشدضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ آج کے دورمیں کوئی بھی شخص اولیاء اللہ سے بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی طلب کی بات نہیں کرتا،اولیاء اللہ کے آستانے رشدوہدائیت کا منبع ہیں لوگوں کو وہاں سے ہدائیت لینی چاہئے ،انہوں نے بتایاکہ سیدہ شاہجہاں ٹرسٹ تہامہ لالہ موسیٰ مستقبل میں ایک یونیورسٹی بنے گی ،جو ضلع میں علم کے پیاسوں کی پیاس بجھانے میں ممدون ومعاون ثابت ہوگی۔