کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )سرکاری ملازمین اور پینشنر ز کی نتخواہ اور پینشن میں اضافہ کیا جائے ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی ایم پی اے ، ایم این اے کی طرح کے اضافہ کے ساتھ کی جائیں حکومت توجہ دیے ایم این اے ، ایم پی اے کی تنخواہ پر 100فیصد بڑھنے کی سمری وزیر خزانہ کو بجھوائی گئی ہے سرکای ملازمین اور پینشنرز جو کے کچی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وفاقی حکومت خصوصی نوٹس لے مراعات یافتہ طبقہ کو ریلیف فراہم کرنا قابل توجہ ہے ان خیالات کا اظہار سماجی راہنما مہر ارشد محمود آف اٹلی نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا سرکاری ملازمین ملکی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں ان کی حالت کو بھی مدنظر رکھنا وقت کی ضرورت ہے