وارسا ……پولینڈ میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا خواتین کے لیے ایک مخصوص سیلون بنایا گیا ہے، جہاں کیمو تھیراپی کرانے والی خواتین کو نئے ہیئر اسٹائلز کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی اور حوصلہ افزائی بھی دی جاتی ہے۔
جوہانا اور جولانٹا نامی دو بہنیں بھی اسی مرض میں مبتلا تھیں، لیکن کینسر جیسے مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے گاہکوں کو اسٹائل اور سپورٹ دینے کے لیے ڈبلیو سسٹرز نامی بیوٹی سیلون کا آغاز کیا۔
اپنی نوعیت کے اس انوکھے سیلون کوانٹر نیٹ پر بھی خاصا سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 14 ملین لوگ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔