ماسکو……روس کی نصف آبادی چاہتی ہے کہ روس مسلمان ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی آدھی آبادی چاہتی ہے کہ انہیںمسلمانوں ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا چاہیے، یہ بات حالیہ رائے شماری کے نتائج سے واضح ہوتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں چون فی صد رائے دہندگان نے کہا کہ روس کو مغربی ممالک سے بھی تعلقات کو مستحکم بنانا چاہئے۔ تاہم اکتیس فی صد افراد نے کہا کہ روس کو اپنا انفرادی طرز ترقی اپنانے کی ضرورت ہے۔مزید برآں پینسٹھ فی صد رائے دہندگان نے امریکہ کے بارے میں منفی رویے کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی چھتیس فی صد افراد کا کہنا تھا کہ کسی دوسری اہم عالمی طاقت سے کچھ کم نہیں۔