counter easy hit

کترینہ کی والدہ کا نیتو کپور کو فون،رنبیر کو سمجھانے کی درخواست

Katrina's mother called

Katrina’s mother called

ممبئی……..بالی ووڈ کے دو پریمیوں کے دل ملانے کیلئے اب ان کی مائیں بھی میدان میں کود پڑی ہیں۔بچوں کے مابین بڑھتی ہوئی دوریاں والدین کیلئے بھی درد سر بن گئی ہیں۔
معروف بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی والدہ سوزین نے رنبیر کی والدہ نیتو کپور سے رابطہ کیا ہے جس کا مقصد دونوں کے درمیان بڑھنے والی دوریوں کو کم کرنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوزین نے نیتو کپور کو فون کرکے رنبیر کپور کو سمجھانے کی درخواست کی ہے تاہم نیتو کپور نے اس درخواست کو رد کرتے ہوئے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتیں اور یہ رنبیر کی اپنی مرضی ہے۔