اسلام آباد…..دسمبر 2015ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 12کروڑ 58لاکھ 99ہزار تک ہوگئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادو شمار کے مطابق نومبر کے مقابلہ میں دسمبر 2015ء کے دوران ملک میں موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے والی پانچ کمپنیوں نے 16لاکھ 50ہزار نئے کنکشن فروخت کئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2014ء کے اختتام پر ملک میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 12کروڑ 42لاکھ 40ہزار تھی۔