اسلام آباد……پی آئی اے کے ملازمین کی پانچ روز ہ ہڑتال کے بعد گلگت میں جوزی طور پر پروازیں بحال ہوئیں ہیں جبکہ دیگر شہروں میں اب بھی ہڑتال جاری ہے ۔
اسلام آباد اور گلگت کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی ہے ۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے 606 مسافروں کو لیکر گلگت ایئرپورٹ پہنچی ہے ،یہی پرواز مسافروں کو اسلام آباد لے کر بھی آئی ہے۔ جبکہ پی کے 608 منسوخ کردی گئی ہے ۔ملتان میں آج آٹھ پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔ بکنگ آفس اور کارگو سروس بھی اب تک معطل ہے ۔فیصل آباد اور رحیم یار خان سے بھی دو پروازیں معطل ہوگئی ہیں ۔سکھر میں بھی آج تین پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔