counter easy hit

جارحیت کرنے والوں کی لاشیں ہی واپس جائیں گی: شام کی دھمکی

 return to Syria threatens

return to Syria threatens

شام نے خبردار کیا ہے کہ اُس کی سرزمین پر جارحیت کرنے والوں کی لاشیں ہی واپس جائیں گی۔ دوسری طرف یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام کے علاقے حلب سے نقل مکانی کرنے والے پینتیس ہزار مہاجرین کو پناہ فراہم کرے۔
دمشق: (یس اُردو) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے سعودی عرب اور بحرین کی جانب سے شام میں فوجی کارروائی کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شامی سرزمین پر حملہ کرنے والوں کو تابوت میں واپس بھیجا جائے گا۔ دمشق میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ شام ہر صورت میں اپنی خود مختاری کا دفاع کرے گا۔ دوسری طرف یورپی یونین کی خارجہ اُمور کی سربراہ فیدریکا موگیرنی نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ حلب میں تازہ حملوں کے بعد نقل مکانی کرنے والے تقریباّ 35 ہزار مہاجرین کو پناہ دے۔ حلب شہرکے قریب حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں تیزی آئی ہے جس کے بعد شامی پناہ گزین گزشتہ دو روز سے ترکی سے متصل شام کی سرحد پر اکٹھے ہو رہے ہیں۔