اسلام آباد: پی ٹی آئی فرانس یوتھ ونگ کی سید زینش نے اسلام آباد میں کچی بستی میں بے کس اور بے گھر افراد کے کیمپ کا دورہ کیا۔ تمام لوگوں سے ملاقات کی اور داد رسی کی۔ ان بے سہارا لوگوں میں کھانا ،کمبل ،جوتے ،اور میڈیسن تقسیم کیے اور وعدہ کیا کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ہم آپ کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر وقت آپ کی مدد کیلیے حاضر ہوں۔ لوگ پی ٹی آئئ فرانس یوتھ ونگ کی زینش سے بات کرتے اور اپنی صورت حال بیان کرتے ہوۓ اپنے آنسو نہ روک پاۓ۔پی ٹی آئی فرانس کی سیدہ زینش کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں ایسے لوگوں کی مدد کرنی چاہیے جو اس کے مستحق ہیں ایسے لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہونا چاہیے اس سے دل کو بھی سکون ملتا ھے اور اللہ پاک بھی راضی ہوتا ہے۔