لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ نے اندھے قتل کے دو ملزمان کو 36گھنٹے میں ٹریس کرلیے جس پر عوامی سماجی حلقوں نے شفقت محمود بٹ اور ان کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایک نوجوان کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا تو لواحقین نے لاش کو ریلوے چوک جی ٹی روڈ پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا تو پولیس نے اس قتل کے ملزمان کو جلد ٹریس کرنے کی یقین دہانی کرائی تو گزشتہ دروز اس اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو36گھنٹے کے اندر اندرگرفتار کرلیا عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ صد ر لالہ موسیٰ شفقت محمود بٹ اور ان کے ملازمین کو ذبرست الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پولیس امن وامان کے فروغ میں اہم کردارا دا کرتے رہیں گے