لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازاوورسیز شخصیت ایم ڈی ’’زبیرٹرانسپورٹ یواے ای ‘‘چوہدری توقیرآف جاتریہ کلاں نے قومی ایئرلائن ’’پی آئی اے ‘‘ کی نجکاری اور نجکاری کیخلاف ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین پرگولیاں برساکرماردینے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اداروں کی نجکاری کی بجائے اگر ان میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہوجائے اور تمام اداروں کو گھوسٹ ملازمین کے ساتھ نااہل ‘ نکمے ‘ سفارشی اور دیانتداری سے فرائض انجام نہ دینے والے ملازمین اور ادارے کے وسائل کو ذاتی ٹھاٹھ باٹ کیلئے استعمال کرنے والے افسران سے پاک کردیا جائے تو پھر یقیناًپی آئی اے و اسٹیل مل سمیت نہ تو کوئی ادارے خسارے سے دوچار ہوگا اور نہ ہی کسی بھی ادارے کی نجکاری کی ضرورت پیش آئے گی ۔