counter easy hit

کوریا میں امریکی میزائلکی تنصیب پر چین کی تشویش

China concerned

China concerned

بیجنگ…….چین نے جزیرہ نما کوریا میں جدید امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اتوار کو کہا کہ چین کو امریکہ اور جمہوریہ کوریا کے جزیرہ نما کوریا پر جدید امریکی میزائل دفاعی نظام جو ٹرمینل ہائی آرٹیچوڈ ایریا ڈیفنس (ٹی ایچ اے اے ڈی) کہلاتا ہے کی تنصیب کے بارے میں سرکاری مذاکرات شروع کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش ہے ۔ترجمان ہوا شنیگ نے کہا کہ اینٹی میزائل مسئلے کے بارے میں چین کا مسلسل اور واضح مؤقف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ خود اپنی سلامتی پر عمل کرتے ہوئے کسی ملک کو دوسرے ملک کے سلامتی کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ۔ ہوا نے کہا کہ اس مسئلے پر عمل کرنے کے اقدامات سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھے گی۔سجس سے علاقائی امن واستحکام کو بھی نقصان پہنچے گا اور موجودہ صورتحال کے ازالے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی دھچکا لگے گا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مسئلے سے نمٹتے ہوئے متعلقہ ممالک کو محتاط رہنا چاہیئے ۔